ڈیرہ مراد جمالی، سات ماہ گزرنے کے باوجود پبلک سروس کمیشن ایس ایس ٹی کے پاس ہونے والے 931امیدواران کو تاحال تعیناتی کے آرڈرانہیں نہ مل سکے

پیر 21 نومبر 2016 20:55

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) سات ماہ گزرنے کے باوجودبھی پبلک سروس کمیشن ایس ایس ٹی کے پاس ہونے والے 931امیدواران کو تاحال تعیناتی کے آرڈرانہیں نہ مل سکے چیف سیکریٹری بلوچستان نے اپروول بھی دے چکے ہیں اس وقت بھی کئی امیدواران کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ محکمہ صحت جبکہ پولیس ویرفکیشن اسپیشل برانچ محکمہ تعلیم کا ارسال نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے منتخب ایس ایس ٹیزکے آرڈرتاخیر کا شکارہیں جبکہ منتخب ہونے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کا متعلقہ عملہ بھی ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کررہا ہے جبکہ بھی عملے سے میڈیکل فٹنس اورپولیس ویریفیکیشن کے بارے میںدریافت کرتے ہیں تووہ ٹال مٹول کرکے امیدواروں کا واپس کردیتے ہیں واضع رہے کہ جون 2015؁ء میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے یہ آسامیاں مشتہرکی تھی لیکن ڈیڑھ سال کاعرصہ گزرنے کے باوجودبھی تاحال خالی آسامیوں کو فل نہیں کیا جاسکا صوبے میں بیروزگاری کے سبب عوام پہلے ہی مشکلات سے دوچارہیں ایس ایس ٹی پاس امیدواروں میں مایوسی پھیل رہی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری چیف سیکریٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ بیروزگاری کومدنظررکھتے ہوئے پبلک سروس کمیشن سے پاس ایس ایس ٹیزکے آرڈرکو فوری طورپرجاری کروائیں تاکہ امیداروں میں پائی جانے والی مایوسی ختم ہوسکے ۔