آ ل پا کستان کلرکس ایسو سی ایشن نصیرآباد کے انتخابات کے شیڈول کااعلان ،الیکشن 13دسمبر کو ہونگے

پیر 21 نومبر 2016 20:55

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) آ ل پا کستان کلرکس ایسو سی ایشن (ایپکا) نصیرآباد کے انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیا انتخابات 13دسمبر2016کو ضلع اسمبلی ہال ڈیرہ مرادجمالی میں منعقدہونگے سپرینڈنڈنٹ امدادشاہ کو ڈپٹی الیکشن کمشنر نامزدکردیاگیا ہے انتخابات شفاف طریقے سے منعقدکئے جائیں گے ان خیالات کا ااظہار ایپکا کے ضلعی صدرحاجی خاوند بخش کھوسہ نے ایپکاکے دفترمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ہماری اولین کوشش تھی کہ دونوں پینل مل بیٹھ کرمسلے کا حل تلاش کریں مگر کوئی رزلٹ نہیں آیا انہوںنے کہاکہ ایپکانصیرآباد کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات 13دسمبر بروزمنگل کو ضلعی اسمبلی ہال ڈیرہ مرادجمالی میں منعقدہونگے 7اور8دسمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ مقررکی گئی ہے جبکہ 9اور10دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی پولنگ 13دسمبر کو ہوگی حاجی خاوندبخش کھوسہ نے کہا کہ انتخابات کے لئے سپرینڈنڈنٹ سیدامدادشاہ کو ڈپٹی الیکشن کمشنر بنایاگیاہے ان کی نگرانی میں انتخابات منعقدہونگے حاجی خاوندبخش کھوسہ نے کہاکہ انتخابات میں صرف ایپکا کے ممبران ہی ووٹ کاسٹ کریں گے درجہ چہارم کے ملازمین کی اپنی تنظیم موجودہے اوردرجہ چہارم کے ملازمین اپنے ٹریڈزیونینوں کے ساتھ ہیں انہوںنے کہاکہ انتخابات میں حصہ لینے والے فی امیدواردوہزارروپے فیس اداکرے گا یہ انتخابات تین سالوں کیلئے منعقدہورہے ہیں انشاء اللہ انتخابات شفاف طریقے سے منعقدہونگے ۔

متعلقہ عنوان :