کوئٹہ کے علاقے شہبا ز ٹائون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

پیر 21 نومبر 2016 20:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شہبا ز ٹائون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا،پولیس کے مطابق گزشتہ روز شہباز ٹائون میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پیر محمد نامی شخص کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا جس سے بعد میں ورثاء کے حوالے کرکے متعلقہ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :