پشاور،انٹر ریجن تائیکوانڈو چیمپئن شپ 25 سے 27 دسمبر کوقیوم سٹیڈیم میں منعقد ہو گی

چیمپئن شپ میںڈی آئی خان‘ بنوں‘ کوہاٹ‘ پشاور‘ مردان ‘ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویڑن کے کھلاڑی شرکت کریں گے

پیر 21 نومبر 2016 20:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) انٹر ریجن تائیکوانڈو چیمپئن شپ رواں سال 25 سے 27 دسمبر کو پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جس میں ڈی آئی خان‘ بنوں‘ کوہاٹ‘ پشاور‘ مردان ‘ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویڑن کے رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے چیمپئن شپ میں آٹھ ویٹ کیٹگری رکھی گئی ہیں‘ ان خیالات اظہار صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سرپرست الیاس آفریدی ‘ صدر مرتضیٰ حسن بنگش اور سیکرٹری جنرل وقار آفریدی نے قیوم اسٹیڈیم پشاور صدر کے میڈیا سنٹر میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ ورلڈ تائیکوانڈ فیڈریشن کے رولز کے مطابق ہوگا جسے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ریفری ججز آرگنائز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تمام ریجن میں تائیکوانڈو کا لاکھوں روپے کا سامان بھی تقسیم کیا جائے گا جو کہ خصوصی طور پر سیالکوٹ میں تیار کیا گیا ہے تاکہ تمام ریجن میں کھلاڑی اس سامان سے مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن عنقریب پشاور میں ریفری ججز کورسز کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے جس میں مرد و خواتین کھلاڑی ٹریننگ حاصل کریں گے اس سلسلے میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم احمد نے یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیکوانڈو کے فروغ کے لئے کرنل وسیم احمد کے کاؤشیں قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :