پشاور ،سٹی پولیسکا قمار بازی کے اڈوں پر چھاپہ، 11 قمار باز گرفتار ، داو پر لگی رقم،لیپ ٹاپ،الات ، دیگر سامان برآمد

پیر 21 نومبر 2016 20:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قمار بازی کے اڈوں پر چھاپے لگا کر 11 قمار بازوں کو گرفتار کر کے داو پر لگی رقم،لیپ ٹاپ،الات قماربازی اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق افسران بالا کو عوام کی طرف سے باربار شکایتیں موصول ہو رہی تھی کہ صدر سرکل کے تھانہ بڈھ بیر اورسٹی سرکل کے تھانہ یکہ توت کے علاقوں میں قماربازی کے اڈے قائم کئے گئے ہیں جس میں ہر وقت قمار بازی کی محفلیںسجی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات سے دو چار ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر ایس پی سٹی گل نواز خان کی سربراہی میں ،ڈی ایس پی سٹی ٹواور ایس ایچ اوتھانہ کوتوالی نورحیدر خان بمعہ دیگر نفری پر مشتمل ٹیم نے بیٹھک ازاں تازہ گل پر چھاپہ لگا کر 4قمار بازرحیم شاہ،تازہ گل،اختر گل اور پرویز کو گرفتار کرکے دا? پر لگی رقم 26000روپے،ایک لیپ ٹاپ اور 7عدد موبائل سیٹ برآمد کیئے۔جبکہ بڈھ بیرپولیس نے اطلاع ملنے پر کامیاب کاروائی کے دوران اراضیات کگہ ولہ میں چھاپہ زنی کرکے 6قمار باز نیاز علی ،عنایت ،سمیر خان ،کاشف،اشفاق اور حبیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دا? پر لگی رقم اور 5000ہزار روپے اور ایک عدد تاش برآمد کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :