کوہ پیماہ حسن سدپارہ نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ،حسن سدپارہ جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کا حسن سدپارہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

پیر 21 نومبر 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے سکردو سے تعلق رکھنے والے کو ہ پیماہ حسن سدپارہ کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے لیے دُعا مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام دے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

اُنہوں نے کہا کہ حسن سدپارہ کی وفات کی صورت میں پاکستان ایک ایسے عظیم کوہ پیماہ سے محروم ہو گیا ہے جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند دُنیا کی چھ بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا اور پوری دُنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔حسن سدپارہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :