Live Updates

عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ‘ عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے‘ مولانا فضل الر حمن

پانامہ لیکس دعویٰ دائر کر نیوالوں کا پیچھا کر رہا ہے انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘ بھارت سی پیک کیخلاف ہے حکومت اور فوج اسکو منہ توڑ جواب دے رہی ہے ‘خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف کوئی تحر یک عدم اعتماد نہیں لا رہے ‘وزیر اعظم نے نئے آرمی چیف کے حوالے سے کوئی رابطہ اور مشاورت نہیں کی ‘جنرل راحیل شریف کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے ‘سب کو عمران خا ن کی شادی کی فکر ہے میرا کسی کو خیال نہیں مگر میر ی گھر یلو زندگی عمران خان جیسی نہیں ،ہم پر سکون زندگی گزار رہے ہیں ‘بلاول بھٹو کا میں انکل ہوں وہ میرے بر خودار ہیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سر براہ کی جہا نگیر بدر کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 21 نومبر 2016 20:50

عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ‘ عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن نے کہا ہے کہ عمران خان کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ‘ملک میں عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے‘پانامہ لیکس دعویٰ دائر کر نیوالوں کا پیچھا کر رہا ہے انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘ بھارت سی پیک کیخلاف ہے حکومت اور فوج اسکو منہ توڑ جواب دے رہی ہے ‘خیبر پختونخواہ حکومت کے خلاف کوئی تحر یک عدم اعتماد نہیں لا رہے ‘وزیر اعظم نوازشر یف نے نئے آرمی چیف کے حوالے سے کوئی رابطہ اور مشاورت نہیں کی ‘جنرل راحیل شریف کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دی ہے ‘سب کو عمران خا ن کی شادی کی فکر ہے میرا کسی کو خیال نہیں مگر میر ی گھر یلو زندگی عمران خان جیسی نہیں ہم پر سکون زندگی گزار رہے ہیں ‘بلاول بھٹو کا میں انکل ہوں وہ میرے بر خودار ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو لاہور میں جہا نگیر بدر کے انتقال پرانکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شر یف نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے انکے خاندان کی ملک کیلئے بہت زیادہ قربانیں ہیں جہاں تک نئے آرمی چیف کا تعلق ہے تو حکومت یا وزیر اعظم نے اس حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن آرمی چیف کا جانا اور نئے آرمی چیف کا آنا معمول کی بات ہے اور وزیر اعظم کا اختیار ہے کہ وہ جس کو مرضی آرمی چیف نامزد کر یں ۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الر حمن نے بھارت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کا دشمن ہے اس لیے ایل او سی کے خلاف ورزی اور سی پیک کے خلاف سازشیں کر رہا ہے مگر اسکو ناکام کے سواکچھ نہیں ملے گا اور ایل او سی پر پاک افواج اور حکومت بھار ت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کا نعرہ لگایا مگر اب حکومت وہاں سے بہت دور ہو چکی ہے لیکن اسکے باوجود ہم تحر یک انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف تحر یک عدم اعتماد نہیں لے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پانامہ لیکس کے بعد بڑے بڑے دعوے کیے ہیں اب پانامہ لیکس دعویٰ دائر کر نیوالوں کا پیچھا کر رہا ہے انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گاکیونکہ انکے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات