سی پیک منصوبے میں زیادتی کے خلاف قومی قیادت کو بلوچستان سے زیادتی کے خلاف ومنصفانہ موقف اختیارکرنے کیلئے متحد ہوناہوگا ،مولانا عبدالحق ہاشمی

سی پیک کو کسی صورت کالاباغ نہیں بننے دیں گے سازش کے تحت قوم کوتقسیم اور قومی وسائل کو کسی مخصوص علاقے پر خرچ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،صوبائی امیر جماعت اسلامی

پیر 21 نومبر 2016 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں زیادتی کے خلاف قومی قیادت کو بلوچستان سے زیادتی کے خلاف ومنصفانہ موقف اختیارکرنے کیلئے متحد ہوناہوگا سی پیک کو کسی صورت کالاباغ نہیں بننے دیں گے سازش کے تحت قوم کوتقسیم اور قومی وسائل کو کسی مخصوص علاقے پر خرچ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے علماء ،طلباء اور نوجوان نسل اسلامی تحریک کا ہر اول دستہ ہے ،قوم کے نونہالوں اورنوجوانوں کو بہکانے کے لیے شیطانی جال پھیلایا جارہا ہے اس کے باجود مغربی استعمار مسلم امہ کے نوجوانوں سے خائف ہے ۔

پاکستان امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے ، ہمیںبیرونی سازشوں سے نبٹنے کی ضرورت ہے ، کرپٹ حکمران بیرونی آقاؤں سے مل کر اپنی ہی قوم کو تباہ کرناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی قوم کو یکجا ومتحد کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ لسبیلہ کے دوران حب میں مدرسہ اسلامیہ مینگل آباد میں طلبہ اور اساتذئے کرام کی الگ الگ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماحافظ محمد اسماعیل مینگل مولانا نیاز محمد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بھی موجود تھے ۔

اسلامی قیادت کی کامیابی سے مایوسیاں ختم ہوگی تعصبات کا نعرہ لگانے والے ناکام ہوگئے ،جماعت اسلامی نے امت کی ترجمانی کرتے ہوئے امت کی فلاح کا کام کیا ہے اور آئندہ بھی امت کے مفاد میں کام کرتی رہے گی ۔ بلوچستان کے عوام کیساتھ صوبے ومرکزکے حکمرانوں نے ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا مظلوم بلوچستان کے عوام غریب تر اور یہاں کے حکمران امیر ترومالامال ہورہے ہیں غربت کے خاتمے ،روزگارکی فراہمی اور جان ومال کی حفاظت میں حکمران ناکام ہوگیے ہیں حکمرانوں کاکامیابی کے بعد جیالوں کو نوازنے اہل وپڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار سے محروم کرنازیادتی ہے جس سے اہل وپڑھے لکھے نوجوان مایوس واحسا س محرومی کا شکارہیں جماعت اسلامی نوجوانوں کو مایوس نہیں کریگی۔