راولپنڈی، اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد2 ملزمان کو 14روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پیر 21 نومبر 2016 20:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تھانہ روات میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد2 ملزمان محمد علی شاہ اور منظور حسین شاہ کو 14روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گزشتہ روز تھاروات پولیس نے دونوں ملزمان کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے جس میں ملزمان سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھیجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :