راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،12ملزمان گرفتار

پیر 21 نومبر 2016 20:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں12ملزمان کو گرفتارکر کی3475گرام چرس،723لیٹر کھلی شراب،01بوتل شراب،02شرابی، 01 پستول30بور معہ 02روند،01 رائفل معہ01 کارتوس برآمد کر لیے ہیں تھانہ جاتلی پولیس نے شرافت حسین سے 1120گرام چرس، طلعت محمود سے 1060گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے شفقت زمان سے 1295گرام چرس اور 400لیٹرکھلی شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ارشد محمود سے 03لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے رفیق خان سے 310لیٹر کھلی شراب، تھانہ آراے بازار پولیس نے طاہر اقبال اور محمود خان سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر وا ہ پولیس نے ناصر محمود سے 01بوتل شراب، ہارون دانیال اور نقاش کو نشہ کی حالت میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ روات پولیس نے اسد محمود سے 01پستول 30بور معہ02روند، تھانہ جاتلی پولیس نے خورشید علی سی01 رائفل معہ01کارتوس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :