ڈی جی سپورٹس پنجاب کی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے ملاقات، سپورٹس منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال

پیر 21 نومبر 2016 20:45

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کمشنر ڈیرہ غازی خان یثرب ہنجرا سے پیر کے روز ملاقات کی، ملاقات میں ڈویژن بھر میں سپورٹس کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، کمشنر ڈیرہ غازی خان یثرب ہنجرا نے سپورٹس کی ترقی اور فروغ کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں سپورٹس کی سہولتیں فراہم کرکے وہ حقیقی معنوں میں سپورٹس کی خدمت کررہے ہیں،پسماندہ علاقوں میں سپورٹس کی سہولتیں فراہم کرنا قابل ستائش ہے، کمشنر ڈی جی خان نے ڈی جی خان سپورٹس گالا کے انعقاد کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو تفریح ملے گی اور سپورٹس کا موقع بھی ملے گا،سپورٹس گالا کا انعقاد مستحسن اقدام ہے، ڈی جی خان کمشنر نے سپورٹس گالا کے انعقاد میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :