ڈیرہ غازی خان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سپورٹس گالا کرائیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

پیر 21 نومبر 2016 20:45

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کی ثقافت بہت قدیم ہے، یہاں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی خان سپورٹس گالا بہت جلد منعقد کیا جائے گا جس میں سارے ثقافتی رنگ شامل ہوں گے، ڈی جی خان ڈویژن کے نوجوانوں کو سپورٹس کی ہر طرح کی سہولتوں سے آراستہ کریں گے، جی ڈی سپورٹس پنجاب نے ڈیرہ غازی خان کے دور افتادہ علاقوں کوٹ چٹھہ اور روجھان میں نئے گرائونڈز بنانے، ڈی جی خان جمنیزیم، گرائونڈ، سٹیڈیم کی فوری بحالی اور مرمت کی ہدایت جاری کی، ڈی سی او آفس میں ڈویژن کے سپورٹس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ ڈویژن بھر میں نئے گرائونڈز بنائے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو سپورٹس کی سہولتیں میسر آ سکیں، ڈی جی سپورٹس نے افسران کو ہدایت کی سپورٹس کے منصوبے جلد از جلد مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیئے جائیں،ڈی جی سپورٹس نے ای لائبریری کا بھی معائنہ کیا اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، دریں اثناء ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد سے ملاقات کی، کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی قوم کے ہیرو ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب ان سے ہر ممکن تعاون کررہا ہے، کھلاڑی محنت اور لگن سے سپورٹس میں حصہ لیں اور ملک کا نام دنیا میں روشن کریں، ڈی جی سپورٹس پنجاب کی آمد کے موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس موقع پر لوک رقص بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :