ٹریفک قوانین پرعمل کرنے سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے، ڈی ایس پی این ایچ اے

پیر 21 نومبر 2016 20:38

نوشہرہ۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈی ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نوشہرہ راجہ تنویر نے کہا ہے کہ انسانی زندگی انتہائی قیمتی ہے جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے‘ ٹریفک کے اصولوں پر سختی سے عمل کرکے ہم بڑے حادثات سے بچ سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان ماڈل سکول اینڈ کالج پبی میں طلبا سے خطاب کے دوران کیا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نوشہرہ کی جانب سے پبی میں باچا خان ماڈل سکول اینڈ کالج پبی کے طلبا کے ساتھ جی ٹی روڈ پر روڈ سیفٹی واک کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر واک میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی راجہ تنویر مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج پبی کے پرنسپل پروفیسر محمد طارق، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران سینیئر پٹرول آفیسرز انسپکٹر ظہیر خان، انسپکٹر اکبر خان یوسفزئی سمیت گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ اور باچا خان ماڈل سکول اینڈ کالج کے طلبا نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے سینئر پٹرول آفیسر انسپکٹر ظہیر خان نے طلبا و طالبات کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔ اور طلبا کو بنیادی ٹریفک کے اصولوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ واک باچا خان ماڈل سکول اینڈ کالج پبی سے شروع ہوئی اور ایک کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد اسی سکول پر اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے دوران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران نے بچوں کو عملی طور پر سڑک پار کرنے ، پیدل چلنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بچوں نے واک کے دوران ڈرائیورز کو متوجہ کرنے کے لئے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر ٹریفک کے اصولوں کے بارے میں کلمات درج تھے۔ واک کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران نے ٹریفک کے اصولوں کے بارے میں بچوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔

متعلقہ عنوان :