مردان میں گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

پیر 21 نومبر 2016 20:36

مردان۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) نواحی علاقہ کٹی گڑھی میں چودہ سالہ موٹرسائیکل سوار تیزرفتار گاڑی کی زد میں آکر زندگی کا بازی ہارگیا‘ چودہ سالہ شعیب موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ اس دوران ایک تیزرفتار گاڑی نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ جان بحق ہوگیا‘ گاڑی کا ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :