پیپلز پارٹی کے بانی پٴْرانے اور نوجوان کارکن اپنا کردار احسن طریقی سے نبھائیں،محمد ہمایوں خان

پیر 21 نومبر 2016 20:36

پشاور۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ہمایون خان کے قیادت میں بٹ خیلہ میں ورکرز کنونشن گل شیرین خان کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حاجی رحمان ،محبوب الرحمان،شیر زمان ،شیر حسن ،جہان روم ،پی ایس ایف،پی وائی او اور دیگر عہدیداروں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

کنونشن میں تنظیم نو،پارٹی کو فعال مظبوط منظم بنانے،کارکنوں کی احساس محرومی کا خاتمہ اپس کے اختلافات کو ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز لی گئی۔ اس موقع پر جہانگیر بدر کو جمہوریت پارٹی کے لئے عظیم خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا‘ پارٹی کی سربلندی اور بلاول بھٹو کے کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

(جاری ہے)

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محمد ہمایون خان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی تنظیم نو کے حوالے سے تشکیل کردہ کمیٹی نے صوبے کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پر کمیٹی نے ضلعی صدارت،جنرل سیکرٹرز اور سیکرٹری اطلاعات کے ناموں کے لئے کارکنوں سے رائے لی گئی۔

اٴْن کے رائے کا مکمل احترام کے ساتھ تجاویز پارٹی چیئرمین کو پیش کی گئی جس کا حتمی فیصلہ چیئرمین خود کرئینگے۔ کارکن پارٹی کو منظم فعال بنانے کے لئے یکجا ہوکر ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کریں‘ آپس کے تمام اختلافات پارٹی کے وسیع تر مفاد میں ختم کریں‘ تنظیم نو میں پارٹی کے بانی پرانے اور نوجوان ساتھیوں پر مشتمل تنظیم بنائیں گے‘ ناراض کارکنوں کو منائیں گے جہاں پر تنظیم فعال نہیں نئی تنظیم بنائیں گے‘ کارکن ابھی سے الیکشن کی تیاری کریں ہمارہ مقابلہ سخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں قائم ہوا‘ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جمہوری پارٹی ہے جس کا منشور غریبوں ،مزدوروں ،کسانوں اقلیتوں کے حصول حقوق کے لئے جس من و عن عمل درآمد ہو رہا ہے‘ پیپلز پارٹی کے قائدین کو کس قصور کے تحت شہید کیا گیا اٴْن کا قصور بے روزگاری ،مہنگائی کا خاتمہ تھا‘ غریبوں مزدوروں کسانوں محنت کشوں اقلیتوں کے بنیادی حقوق دلانا تھا نوجوان پارٹی کا سرمایہ ہے جس پر سب سے بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھٹو ازم کا پیغام گھر گھر پہنچائے

متعلقہ عنوان :