سجاول ، پولیس بھرتی کیلئے کامیاب امیدواروں کو ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند آفرلیٹرتقسیم کریںگے

پیر 21 نومبر 2016 20:36

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) سجاول ضلع میں پولیس بھرتی کے لئے کامیاب امیدواروں کو ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند آفرلیٹرتقسیم کریںگے ،اس سلسلے میں ایس پی آفس سجاول میں منگل کے روز ایک تقریب منعقد کرکے ٹاپ ٹین امیدواروں کو آرڈر دئے جائیں گے، واضع رہے کہ سجاول ضلع میں پولیس کانسٹیبل کے لئے امیدواروں کو جسمانی ، تحریری اور زبانی ٹیسٹ کے بعد میرٹ پر بھرتی کیاگیاہے ،ذرائع کے مطابق ضلع سجاول میں پولیس کانسٹیبل کی دوسوبیالیس سیٹوں کے لئے تیرہ سو سے زائد امیدواروں نے دوڑ میں حصہ لیا، تاہم اسامیاں کم کرکے ایک سو باسٹھ کردی گئیں جن پر ایک سو تراسی امیدواروں نے تحریری ٹیسٹ دیا، جس میں صرف اڑسٹھ امیدوار پاس ہوسکے ، بعدازپینسٹھ امیدواروں کی حتمی لسٹ بن سکی ہے تاہم کاغذات مکمل نہ ہونے پرآدھے سے زیادہ امیدوار وں کو مزید انتظار کرناپڑے گا، تحریری ٹیسٹ میں کم مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کو محکمہ جاتی سفارش کے باوجود رعایت نہ ملنے سے سجاول ضلع میں پولیس کانسٹیبل کی ایک سو سے زائد اسامیاں خالی رہ گئی ہیں

متعلقہ عنوان :