سجاول، چہلم کے موقع پر ماتمی جلوس اور مجالس کا انعقاد

پیر 21 نومبر 2016 20:36

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)شہدائے کربلاکے چہلم کے موقع پر سجاول ضلع بھر کے مختلف شہروں میں ماتمی جلوس اور مجالس کا انعقاد کیاگیا، اس موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت کئے گئے تھے، جبکہ سجاول میں چہلم کا ماتمی جلوس اکتالیسویں روز نکالاجائیگا، اور مجلس کا اہتمام کیاجائیگا، اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں رینجرس کی مقرری کے علاوہ واک تھروگیٹس بھی لگائے جائینگے ،ضلع بھرکی پولیس نفری کو طلب کرلیاگیاہی