42ویں آل پنجاب ہاکی ٹورنا منٹ کے دوسرے روز وہاڑی سپورٹس وہاڑی کی کامیابی

پیر 21 نومبر 2016 20:36

42ویں آل پنجاب ہاکی ٹورنا منٹ کے دوسرے روز وہاڑی سپورٹس وہاڑی کی کامیابی
بورے والہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) 42ویں آل پنجاب ہاکی ٹورنا منٹ کے دوسرے روز وہاڑی سپورٹس وہاڑی کی کامیابی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میجر طفیل شہید نشان حیدر ہاکی کلب اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام42 ویں آل پنجاب ہاکی ٹورنمنٹ کے دوسرے روزوہاڑی سپورٹس وہاڑی اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا جس کو وہاڑی سپورٹس وہاڑی نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیت لیا اس میچ کے مہمان خصوصی ملک شمشاد حسین ،پرنسپل گلوبل کالج تھے اس موقع پر ٹورنمنٹ سیکرٹری شیخ محمد اسلم سرپرست سیٹھ بشیر احمد ،سردار محمد جاوید ڈوگر ،محمد سعید قریشی ،الطاف حسین ،سردار بلال عظیم ڈار ،شیخ فیاض اسلم اور دیگر بھی موجود تھے فیلڈ جیوری میں شیخ نثار اسلم ،ریاض احمد سجاد ،حافظ محمد عرفان شامل تھے میچ کو ریفری شیخ دلدار اسلم اور محمد ارشد نے سپروائز کیا

متعلقہ عنوان :