جہلم،پکھوال سے چکدولت تک جانے والی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکا

سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے، اہل علاقہ

پیر 21 نومبر 2016 20:36

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) پکھوال سے چکدولت تک جانے والی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اہل علاقہ عوامی نمائندوں کو کوسنے لگے،انکا کہناہے کہ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پکھوال سے لے کر چکدولت تک جانے والی روڈ جس کے ارد گرد درجن سے زائد گائوں آباد ہیں جس کا فیصلہ تقریباً 4کلو میٹر بنتا ہے کو منظور ہونے کے باوجود بنایا نہ گیا اور اس روڈ سے ملحقہ رہائش پذیر علاقہ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے ۔

جبکہ عوامی نمائندے بھی اہل علاقہ کے اسرار کے با وجود اس روڈ کے تعمیر کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہے ۔ جبکہ بارش کی ایک بوند گرتے ہی پوری سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی ہے اور اہل علاقہ کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اہل علاقہ نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی طرف بھی دھیان دیا جائے اور اس کو تعمیر کروانے کے لیے جلد حکم صادر کیا جائی