ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی کابل کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت

پیر 21 نومبر 2016 20:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ایک مقامی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو افغان حکومت وہاں کے سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے زمہ دار اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعے میں 28 بے گناہ نمازیوں کو شہید کیا گیا اس سے قبل بھی تسلسل کے ساتھ افغانستان کے مساجد اور امام بارگاہوں میں اسطرح کے حملے کرکے وہاںپر فرقہ واریت اور تعصبات کو پھیلانے کی ناکام کوششیں کی جاتی رہی ہے اسکے با وجود افغان حکومت کابل سمیت افغانستان کے مختلف صوبوں اور علاقوں میں موجود دہشت گردوں اور انتہا پسندی کے زریعے حالات کو کشیدگی کیجانب لے جانے والے عناصر کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی جس سے واضح ہوتا ہے کہ افغان حکومت ملک میں قیام امن اور عوام کے جان ومال کے تحفظ میں قطعاسنجیدہ نہیں بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کے مختلف صوبوں اور قومی شاہراووں میں اس سے قبل بھی نمازیوں اور مسافروں کے بے ہیمانہ قتل کے اقدامات رونما ہوچکیں ہیں اب کابل کے ایک مسجد میں28 بے گناہ نمازیو ں کی شہادت واضح کرتا ہے کہ کابل میں ہزارہ مخالف عناصر اپنی سرگرمیوں کے زریعے افغانستان میں آباد اقوام و قبائل کے درمیان فرقہ واریت اور تعصبات پھیلانے کے زریعے امن او امان کے سنگین مسائل پیدا کررہیں ہیں جو کہ نہ صرف وہاں کے حکومت کیلئے لمحہء فکریہ ہے بلکہ افغانستان کے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کیلئے بھی سوالیہ نشان ہے جو موجودہ صورت حال میں بھی مصلحت اور خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں بیان میں کہا گیا کہ افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک میں عالمی طاقتیں بعض اسلامی ممالک اپنے مفادات کی جنگ کیلئے جس طرح ہزارہ قوم کی قربانی لے رہی ہیں اس سے اب ہزارہ قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے اب ہزارہ قوم کسی اور کے مفادات پر قربان ہونے کو تیا رنہیں دنیا کے بڑے طاقتوں ، اسلامی ممالک کو بھی سمجھ لینا چاہیے کہ ظلم اور جبر کی بھی ایک حد ہوتی ہیں اب ہزارہ قوم پر ظلم کی حدیں پار ہوچکی ہیں اگر اب بھی دنیا والوں نے ہوش کے ناخون نہ لئے تو ہوسکتا ہے کہ ہزارہ قوم پلٹ کر اپنے دفاع پر مجبور ہوجائیں اور پھر کسی کو افسوس کرنے کا موقع بھی نہ ملیں ، بیان میں افغانستان کے تمام اقوام کے اتحاد یکجہتی کے مثالی مظاہرے کو وہاں کے امن دشمن قوتوں کیلئے واضح وارننگ قرار دیا گیا بیان میں افغانستان میں ہزارہ قوم کے خلاف ہونے والے واقعات کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عالمی تنظیموں اور افغانستان کے حکمرانوں کے لئے افسوسناک لمحہء فکریہ اور ہزارہ قوم کیلئجے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت اور تمام بین الاقوامی طاقتیں افغانستان کے ان تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کریں جہاں انکے مراکز موجود ہیں اور تمام افغانستان میں آباد تمام اقوام کو نسلی لسانی اور مذہبی انتہا پسندوں سے تحفظ اور وہاں کے مساجد اور امام بارگاہوں کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات بروئے کار لائیں

متعلقہ عنوان :