سرگودھا، ریل گاڑیوں کو ٹائم ٹیبل کے مطابق چلانے کے لئے اقدامات کیے جائیں،

ڈی ایس راولپنڈی ریلوے اسٹیشنوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ڈی ایس راولپنڈی ریلوے عبدالمالک کا دورہ سرگودھا

پیر 21 نومبر 2016 20:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) ڈی ایس راولپنڈی ریلوے عبدالمالک نے کہا ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت ٹائم ٹیبل کے مطابق چلانے کے لئے اقدامات کیے جائیں اور جو گاڑیاں منافع بخش ہیں انہیں دوبارہ بحال کرنے کے لئے رپورٹس تیار کی جائیں، ریلوے اسٹیشنوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے، ریلوے انکوائری فون پر 24 گھنٹے معلومات فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈی ایس راولپنڈی ریلوے نے دورہ سرگودھا کے موقعہ پر کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ریلوے کی بحالی کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہیں اور مسافر گاڑیوں کو رواں دواں رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، بند گاڑیوں کو مرحلہ وار چلانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکومت کی جانب سے جیسے ہی انجن اور ڈبے وصول ہوتے ہیں منافع بخش گاڑیوں کو چلانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر صفائی کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سہولیات کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں جبکہ ریلوے پلیٹ فارموں پر ایل سی ڈیز سمیت دیگر ضروریات کی فراہمی کوبھی پوراکرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایس ایس پی ریلوے راولپنڈی، شاہد محمود شیخ نے بھی ان کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا سرگودھا کو سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کا حکم دیا، آنے جانے والی گاڑیوں کو بھی خصوصی چیکنگ کے عمل کو یقینی بنانے پر زور دیا اور ساتھ ہی ساتھ پلیٹ فارموں، پارکنگ اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن کے دیگر مقامات پر بھی سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے کی اراضی پر جو قابضین ہیں، ان سے ریلوے اراضی واگزار کرانے کے ساتھ ساتھ جو لوگ ریلوے کی جگہ پر تجاوزات بنائے بیٹھے ہیں انکے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :