سرگودھا،میڈیکل کالجوں میں میرٹ پر داخلے ہونگے، پہلی میرٹ لسٹ یکم دسمبر کو جاری کر دی جائے گی

پیر 21 نومبر 2016 20:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) میڈیکل کالجوں میں میرٹ پر داخلے ہونگے، پہلی میرٹ لسٹ یکم دسمبر کو جاری کر دی جائے گی، ذرائع کے مطابق میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے موصول ہونے والی 65 سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جس پر خصوصی کمیٹی چھان بین کرنے کے بعد پہلی میرٹ لسٹ یکم دسمبر 2016 کو جاری کرے گی، حکومت کی جانب سے کسی بھی میڈیکل کالج کو براہ راست داخل کرنے کی اجازت ہرگز نہ ہو گی، تمام داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہونگے۔