سرگودھا،حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے 11 نئی فلائٹس چلانے کا اعلان

پیر 21 نومبر 2016 20:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) حکومت نے عمرہ زائرین کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے 11 نئی فلائٹس چلانے کا اعلان کر دیا ہے، 30 نومبر سے یہ فلائٹس جدہ روانہ ہوا کریں گی، جبکہ چار فلائٹس پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں، اب سعودی عرب جانے والی فلائٹس کی تعداد 21 سے بڑھ کر 25 ہو چکی ہے، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام نے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے زائرین کی سہولت کے لئے 11 نئی اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، 30 نومبر سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان ایئر پورٹس سے یہ فلائٹس سعودی عرب کے لئے روانہ ہوا کریں گی، جس سے زائرین کی مشکلات میں کافی حد تک کمی واقع ہو جائے گی، اس سے قبل جدہ کیلئے چار فلائٹس پہلے ہی چلائی جا چکی ہیں، اب 25 فلائٹس عمرہ زائرین کو لے کر سعودی عرب جا رہی ہیں، جس کے لئے پی آئی اے انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے نئی پروازوں سول ایوی ایشن سے منظوری بھی لے لی ہے۔