سرگودھا،محکمہ ایکسائزکے ڈائریکٹر کا انسپکٹر عہدوں کی ترقی کے لئے امتحانات لینے کا حکم

پیر 21 نومبر 2016 20:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) محکمہ ایکسائز پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل اکرم اشرف گوندل نے انسپکٹر عہدوں کی ترقی کے لئے محکمانہ کورس کے لئے 26، 27 نومبر کو امتحانات لینے کا حکم جاری کر دیا ہے، اور اب تک 500 سے زائد ای ٹی او، انسپکٹرز، لیڈیز انسپکٹرز ان امتحانات میں حصہ لیں گی، جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، عرصہ دراز سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں ترقیوں کے لئے کورس نہیں ہو پا رہے تھے، جس پر ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل نے ترقیوں کیلئے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے 26 اور 27 نومبر کو امتحانات لینے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ای ٹی اوز، انسپکٹرز اور لیڈیز انسپکٹرز حصہ لیں گے۔