سرگودھا، حکومت پنجاب کا کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کو کمشنر بہائوالپور کام کرنے حکم

بطور سیکرٹری انڈسٹری کے لئے جاری نوٹیفکیشن منسوخ

پیر 21 نومبر 2016 20:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) حکومت پنجاب نے کیپٹن (ر) ثاقب ظفر بطور سیکرٹری انڈسٹری کے لئے جاری نوٹیفکیشن منسوخ کر کے انہیں کمشنر بہائوالپور کام کرنے حکم دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں حکومت پنجاب نے کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کو سیکرٹری انڈسٹریل تعینات کیا تھا، گزشتہ روز حکومت نے مجتبیٰ پراچہ کو سیکرٹری انڈسٹریل کے عہدہ پر تعینات کر دیا ہے، جبکہ کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کو کمشنر بہائوالپور میں اپنا کام جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر بہائوالپور خالد شیر دل کو محکمہ سروسز میں فوری طور پر رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :