پارٹی قیادت نے کائرہ کو صدر اورندیم افضل چن کو جنرل سیکرٹری بنا کر جیالوں کے دل جیت لیے ہیں، شیخ ضیا ء اللہ انجم،شیخ عبداللہ سونی

پیر 21 نومبر 2016 20:24

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) پاکستا ن پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما شیخ ضیا ء اللہ انجم اورشیخ عبداللہ سونی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے قمرزمان کائرہ کو پنجاب کا صدر اورندیم افضل چن کو جنرل سیکرٹری بنا کر پنجاب کے جیالوں کے دل جیت لیے ہیں ،جیالوں میں ایک نیا جوش اورولولہ آگیا ہے قیادت نے پارٹی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ، اس سے پارٹی زیادہ فعال اورکارکنان کا حوصلہ بلندہوگاپنجاب اب پھر سے پیپلزپارٹی کا گڑھ ہوگا، امید ہے کہ نومنتخب صدر قمر الزمان کائرہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو لے کر آگے بڑھیں گے اور پارٹی کو نچلی سطح پر مزید فعال ومضبوط بنانے کے لیے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ، کارکنان پارٹی کے اس فیصلے سے بہت خوش نظرآرہے ہیں ،انہوںنے مزید کہا کہ پانامہ لیکس سے وزیراعظم کی جان نہیں چھوٹ سکتی پیپلزپارٹی کے پانامہ بل سے ہی نواز شریف کااحتساب ممکن ہے ،وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کے چار نکات مان لے ورنہ پھر 27دسمبر کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :