سمبڑیال، مخصوص نشستوں پر برابر ووٹ لینے والے امیدواروں کے درمیان ٹاس پر فیصلہ

پی ٹی آئی کے ادریس چیمہ گروپ نے میدان مار لیا

پیر 21 نومبر 2016 20:24

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) یونین کونسل بدوکے چیمہ سے مخصوص نشستوں پر برابر ووٹ لینے والے امیدواروں کے درمیان ٹاس پر فیصلہ ،پی ٹی آئی کے ادریس چیمہ گروپ نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2روز قبل یونین کونسل بدوکے چیمہ میں مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے ووٹوں کے حوالے سے برابر رہنے والے امیدواران کے درمیان ٹاس پر فیصلہ پاکستان تحریک انصاف ادریس چیمہ ایڈووکیٹ گروپ کے حمایت یافتہ امیدواران کسان کونسلر تیمور علی چیمہ، یوتھ کونسلر ذوالفقار احمد کھوکھرایڈووکیٹ، اقلیتی کونسلر سرفراز سہوترہ کامیاب ہوگئے جبکہ ادریس چیمہ گروپ کی حمایت یافتہ خاتون کونسلر رضیہ بی بی اس سے قبل ہی اپنی نشست پر جیت سے ہمکنار ہوچکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :