پشتونخوامیپ پشتون قوم کی وحدت اور یکجہتی چاہتے ہیں، اسلام کے نام پر سادہ لوح پشتونوں کو ورغلایا گیا ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی رہنماء

پیر 21 نومبر 2016 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ پشتون قوم کی وحدت اور یکجہتی چاہتے ہیں اسلام کے نام پر سادہ لوح پشتونوں کو ورغلایا گیا شریعت کے نام پر ووٹ لینے والوں نے نہ تو شریعت نافذ کیا اور نہ ہی یہاں لو گوں کو انصاف فراہم کی اور لوگوں سے ووٹ لے کر اقتدار تک ایوانوں میں پہنچے اور خوف کرپشن کی جس کا حساب ضرور لیا جائیگا ان خیالات کا اظہار پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی ، علائو الدین کولکوال ، سرداربہادر موسیٰ خیل ، غنی خان تلوال ، اکبر خان کاکڑ، ملک عبدالباری اچکزئی نے توبہ اچکزئی کس ادوزئی جرگے سے خطاب کر تے ہوئے کیا پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے پشتون قوم کے حقوق کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں بدولت آج پشتون قوم کے حقوق مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ توبہ اچکزئی پشتونخوامیپ کا گڑھ اور یہاں کے عوام نے تحریک کوووٹ نہیں بلکہ خون دیا ہے اور اس خون کے بدولت آج ہم آزاد وطن میں سانسیں لے رہے ہیں پشتون اپنی سرزمین پر آباد ہے اور افغان وطن کو آباد رکھنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں پر مذہبی جماعتوں نے قوم کو اسلام کے نام پر ورغلا کر اپنی مفادات حاصل کئے ہیں اور30 سال کے دوران نہ تو شریعت نافذ ہوا اور نہ ہی یہاں کے عوام کیلئے آواز بلند کی ہے انہوںنے کہا کہ افغانستان کو تباہ کر نے کے بعد اب پشتونخوا وطن کو بھی تباہی سے دوچار کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم مشترکہ حقوق کیلئے جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ صوبے میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے اور کرپشن کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگااور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ذریعے ان سے حساب لیا جائیگا کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور اس پیسے کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔