سیالکوٹ،جعلی کاغذات بنا کر ٹرک چلانیوالا ڈرائیور ٹرک سمیت گرفتار

پیر 21 نومبر 2016 20:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) جعلی کاغذات بنا کر ٹرک چلانے والے ڈرائیور احسان اللہ کو ٹرک سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ موترہ کے علاقے اڈا پیرو کے پرکھڑے پیڑولنگ پولیس نے ایک ٹرک نمبری ایل ای اے 2325 کو چیک کرنے کیلئے روکا جس کو ڈرائیور احسان اللہ چلا رہا تھا کے کا غذات چیک کرنے پر پتہ چلا کہ ٹرک کی ملکیتی کا غذات چیسی نمبر اور انجن نمبر جعلی اور بوگس ہیں۔ پولیس نے ڈرائیور احسان اللہ کو ٹرک سمیت گرفتار کر کے ملزم کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :