ایپکا یونٹ شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کے الیکشن میں شاہین گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا ، بابر شہزاد ن

پیر 21 نومبر 2016 20:09

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) ایپکا یونٹ شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کے الیکشن میں شاہین گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا ۔ مخالف گروپ جو چور دروازے سے بلا مقابلہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا،شاہین گروپ کے کاغذات نامزدگی کے بعد حواس باختہ ہو گیا اور مخالف گروپ الیکشن لڑنے کے لیے مطلوبہ اُمیدوار ہی پورے نہ کر سکااُمیدواران کی کمی پورا کرنے کے لیے سب انجینئر کو اُمیدوار نامزد کر دیا گیا جو کہ ایپکا کا ممبر ہی نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ایپکا یونٹ شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کے صدارتی اُمیدوار بابر شہزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کے ہر سیکشن سے نمائندگی لے کر اُمیدوار نامزد کیے ہیں جس کے مطابق اکائونٹس برانچ سے سینئر نائب صدر جام محمد ارشدنواز، شیخ خلیفہ ہیلتھ کیئر سنٹر و شیخ خلیفہ الائیڈ ہیلتھ سکول سے سینئر نائب صدر دوئم اسد قدیر، ایم ایس آفس سے جونیئر نائب صدر جام الطاف ، نیو بلاک سے جونیئر نائب صدر دوئم محمد اقبال ،سنٹر بلاک سے جنرل سیکرٹری جام مظہر اقبال ،پولیس کمپس سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عابد محمود ، اولڈبلاک سیفنانس سیکرٹری حافظ محمد اکمل،نیوبلاک سے پریس سیکرٹری رانا مظفر علی او ر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے آفس سیکرٹری کے عہدے کے لیے جام امجد علی کو نامزد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :