رائے ونڈ لائیر فورم کا الیکشن و تقریب حلف برادری

پیر 21 نومبر 2016 20:05

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) رائے ونڈ لائیر فورم کا الیکشن و تقریب حلف برادری منعقد ہوئی ،رائے ونڈ لائیر فورم پچھلے 9سال سے رائے ونڈ میں موجود ایڈووکیٹس کا گروپ ہے ،جس میں ہر سال نومبر میں جمہوری روایات کو زندہ رکھنے کیلئے الیکشن کا انعقاد کروایاجاتاہے ،اس سال صدر کے الیکشن کے امیدواروں میں شیخ عاصم اوپل اور عاطف کمال بھٹی ایڈووکیٹس کے درمیان مقابلہ تھا ،جبکہ باقی کیبنٹ کے ممبران بلا مقابلہ ہی کامیاب ہوچکے تھے ،صدر کے امیدوار ان میں سے عاطف کمال بھٹی ایڈووکیٹ نے الیکشن ڈے پر اپنے ہاتھوں سے شیخ عاصم اوپل کو پھولوں کا ہار پہنا کر ان کے حق میں دستبرداری کااعلان کرکے حاضرین کو حیران کردیا ،جس پر سینکڑوں وکلاء نے ان کے اس عمل پر حوصلہ افزائی کی ،اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ،تقریب حلف برداری میں رائیونڈ لائیر فورم کے سابقہ صدور محمد اقبال بھٹی ،رانا شاہد ،ملک افضل بشیر ،علی عابد کھوکھر ،ملک ذوالفقار کے علاوہ تمام سینئر ممبران چیئرمین عطاء اللہ عاطف خانزادہ ، ملک عاشق ،مرتضیٰ عارف کھوکھر ،عدنان عاشق ،عامر سہیل تیجا اور کثیر تعداد میں وکلاء موجود تھے ،لاہورسے آئے ہوئے سینئر وکلاء میں برہان معظم ملک سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ،پیر مسعود چشتی سابق صدر ہائی کورٹ بار ،عبدالطیف ہنجرا ممبر پنجاب کونسل ،چودھری اشتیاق سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن کے علاوہ کثیر تعداد میں وکلاء اور امیدواران شامل ہوئے ،سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن نعیم چوہان نے نئی کیبنٹ صدر عاصم اوپل ،نائب صدر ساجدالرحمان ،جنرل سیکرٹری سید ظہیر عباس شاہ ،جوائنٹ سیکرٹری شیخ ذوالقرنین مونگا اور فنانس سیکرٹری رانا ذیشان کو مبارکباددی ،اس موقع پر نومنتخب صدر رائے ونڈ لائیر فورم شیخ عاصم اوپل نے کہا کہ اب رائیونڈ کے وکلاء کو لاہور سے بیٹھ کر کنٹرول نہیں کیا جاسکے گا ،رائے ونڈ کے فیصلے رائیونڈ سے ہوں گے ،لاہوربار اور ہائیکورٹ کی مشاورت رائے ونڈ لائیرفورم سے کریں گے ،مہمان خصوصی وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سینئر ایڈووکیٹ برہان معظم ملک نے کہا کہ رائے ونڈ کو اللہ نے اپنے دین کے فروغ کیلئے پسند کیا ہے ،رائے ونڈکے غیور وکلاء بھی جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کریں گے ،جس کے مخلص دوست ہوں وہ کمزور نہیں ہوسکتا ،اس موقع پراجتماعی دعا مقامی سماجی و سیاسی رہنماء عبدالقدیر خاں نے کروائی انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنے سائلین کا خیال کرتے ہوئے رزق حلال کمانے پر توجہ مرکوز رکھیں تو انصاف کا بول بالا ہو گا،انہوں نے شہید وکلاء کی مغفرت کیلئے خصوصی کلمات ادا کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمہ کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :