تیمرگرہ ، بارات میںشامل گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار سے جا ٹکرائی، نوجوان جان بحق، ایک بچی زخمی

پیر 21 نومبر 2016 20:05

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) تیمرگرہ کے قریب بارات میںشامل گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار سے جا ٹکرائی نوجوان جان بحق، ایک بچی زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تالاش گمبت سے سدو شکولئی بارات میں شامل موٹر کار ترئی کے مقام پرتیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکردیوار ٹکراگئی جسکے نتیجے میں ایک نوجوان خائستہ گل ولد اامیر الرحمن سکنہ گمبت تالاش موقع پر جان بحق جبکہ چار سالہ بچی مدینہ بی بی دختر رشید حسن زخمی ہوگئی جنہیںڈسٹرکٹ ہیڈکوار ٹرہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہیپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ۔۔۔

متعلقہ عنوان :