انتہا پسندی کے خاتمے میں خواتین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،رحما ن ملک

نیشنل ایکشن پلان میں بھی خواتین کو کردار دینا چاہیے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی،سیمینار سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کے خاتمے میں خواتین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ نیشنل ایکشن پلان میں بھی خواتین کو کردار دینا چاہیے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اسلام میں بھی ورکنگ ویمن کی بہت اہمیت ہے۔

(جاری ہے)

جب تک ہم خواتیں میں لٹریسی ریٹ نہ بڑھائیں گے تو ہم ترقی سے دور رہے گے۔ پیپلز پارٹی نے عورت وزیراعظم سپیکر بناکر دنیا میں تاریخ رقم کر دی ورکنگ خاتون کے اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے نبی کریم نے شادی ایک ورکنگ خاتون سے فرمائی تھی انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو نیکٹا کی کمیٹی میں ایک خاتون ممبر کو شامل کرنا چاہے۔امریکہ ایک خاتون کو صدر نہ بنا سکا۔خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے بل پیش کروں گا۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :