اٹک،یونین کونسل حمید میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پرمیجر گروپ نے میدان مارلیا

پیر 21 نومبر 2016 20:05

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) یونین کونسل حمید میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پرمیجر گروپ نے میدان مارلیا ،کسان کونسلر کی سیٹ پر میجر گروپ کے شاہنواز خان کا آزاد امیدوار بابر زمان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا سابق کونسلر شاہنواز خان نے تین کے مقابلے میں چار ووٹوں سے مد مقابل بابر زمان کو شکست دیکر کسان کونسلر کی سیٹ پر کامیابی حاصل کی ،یوتھ کی سیٹ پرمحمد احسان اور دولیڈیز کونسلر جمعہ خان کی اہلیہ اور محمد ارشد پیر زئی کی والدہ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں یادر ہے کہ یونین کونسل حمید میں میجر گروپ کا پلڑا گزشتہ 15سالوں سے بھاری چلا آرہا ہے ،میجر گروپ کے دست راست جمریز خان اور ان کا پورا گروپ سابق راوایات کو برقرار رکھتے ہو ئے اس بار بھی اکثریت کے ساتھ منتخب ہوا ،مزکورہ یونین کونسل میں مسلم لیگ (ن ) کو میجر گروپ کے امیدواروں نے بدترین شکست سے دوچار کر رکھاہے ،مخصوص نشستوں پر بھی میجر گروپ کے چاروں کونسلرز منتخب ہونے کے بعد ان کی تعداد 10ہوگئی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن ) کے صرف دو کونسلرز حاجی مسعود آرائیں اور ملک صدیق اعوان نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی اس موقع پر چیئر مین یوسی حمید جمریز خان ،وائس چیئر مین ملک اظہر حسین ،سابق امیدوار برائے چیئر مین ومسلم لیگ (ن ) تحصیل حضرو کے رہنماء آغا خان ،ناصر محمود آرائیں ،جنر ل کونسلر حاجی مسعود آرائیں ،محمد ارشد ،ملک صدیق اعوان ،شوکت آرائیں ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔