اٹک، گزشتہ ماہ کینٹ سے ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کے بل تقسیم ہی نہیں کیئے گئے ،عوام پریشان

گیس کے بل بروقت تقسیم کرنے کا عوامی مطالبہ

پیر 21 نومبر 2016 20:05

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) محکمہ سوئی گیس صارفین کو بلنگ کی ترسیل کا نظام درست کرے ،گزشتہ ماہ کینٹ سے ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کے بل تقسیم ہی نہیں کیئے گئے عوام پریشان،گیس کے بل بروقت تقسیم کرنے کا عوامی مطالبہ،مینیجنگ ڈاریکٹر سوئی نادرن گیس نوٹس لے ،اٹک میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹک میں سوئی گیس کے بل اول تو لیٹ تقسیم کئے جاتے ہیں یا پھر کئی علاقوں میں تقسیم ہی نہیں کیئے جاتے ،جن علاقوں میں بل تقسیم کیئے جاتے ہیں وہ بھی بل جمع کروانے کی تاریخ سے ایک روز قبل ہی تقسیم کیئے جاتے ہیں جو غریب عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ،عوام کا کوئی پرسان حال نہ ہے ان حالات سے تو یہی ظاہر ہوتاہے کہ متعلقہ محکمہ حکومتی ریوینیو بڑھانے کے لئے ایسے حربے استعمال کر رہا ہے ،محکمہ سوئی گیس کے اہلکار ہر طرح سے خود مختار ہیں جس کی وجہ سے عوام میں بے حد پریشانی پائی جاتی ہے اور عوام حکومت وقت سے بیزار ہوتے جارہے ہیں ،عوامی و سماجی حلقوں نے مینیجنگ ڈاریکٹر سوئی نادرن گیس سے بذریعہ اخبار اپیل کی ہے کہ محکمہ سوئی گیس اٹک کے اہلکاروں کوگیس کے بل بروقت تقسیم کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ عوام کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :