پیرامیڈیکل اسٹاف عرصہ دراز سے اپنے بنیادی حقوق سے یکسر محروم ہیں،پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن لسبیلہ

پیر 21 نومبر 2016 20:03

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن لسبیلہ کے سینئر رہنمائوں شیخ محمد خان ،غلام علی شاہوانی نے کہا ہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف عرصہ دراز سے اپنے بنیادی حقوق سے یکسر محروم ہیں محکمہ صحت کے دیگر ملازمین کی نسبت ہمارے ساتھ سوتیلی ما ں جیسا سلوک روارکھا گیا اور ہم اپنے ان بنیادی حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے چارٹر آ ف ڈیمانڈ احتجاج کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت کے فیصلے ہمار ے لیے حکم کا درجہ رکھتے ہیں انہوں نے پیرا میڈ یکس کی جانب سے پیرا میڈیکس کے مسائل حل کے لئے سائنسی طریقہ کار اپنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں لسبیلہ کے پیرامیڈیکس اسٹاف اپنے قائدین کے آواز پر ہمیشہ لبیک کرتے ہیں ۔پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن لسبیلہ کے رہنمائوں نے گفتگو میں کہا کہ کارکنان اسی طرح اپنے اتحاد و اتفاق کے رشتے کو مضبوطی سے قائم رکھیں انشاء اللہ ہم اپنے بنیادی حقوق کے حصول میں کامیا ب ہونگے

متعلقہ عنوان :