جعفرآباد اور بارکھان کے تنظیمی امور نمٹانے کیلئے بی این پی کی کمیٹی تشکیل

پیر 21 نومبر 2016 20:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے ضلع جعفرآباد اور بارکھان کے تنظیمی امور کو نمٹانے کیلئے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں پر مشتمل دورہ کمیٹی تشکیل دی پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیراحمد شاہوانی کی سربراہی میں مرکزی کمیٹی کے اراکین میر عبدالغفورمینگل اور میر یعقوب بلوچ جعفرآباد جبکہ مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری کی سر براہی میں مرکزی کمیٹی کے رکن سردار حق نواز بزدار اور ضلعی صدر ملک گامن خان مری بارکھان کا دورہ کرینگے ان اضلاع کے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 30 نومبر تک اپنے اضلاع میں دورہ کمیٹی کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دیں