کوئٹہ ، ڈی ٹی ایچ کی بولی منسوخی تک احتجاج جاری رہے گا، آل بلوچستان کیبل ٹی وی آپریٹر ایسوسی ایشن کا اعلان

پیر 21 نومبر 2016 20:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) آل بلوچستان کیبل ٹی وی آپریٹر ایسوسی ایشن کے صدر ببرک خان نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ کی بولی منسوخی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور ملک بھر میں ڈی ٹی ایچ نافذ العمل ہوناے کے خلاف فوری طور پر احتجاج اور کیبل بند رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر کیبل آپریٹر اور عہدیدار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان ٹی وی آپریٹرز ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر ڈی ٹی ایچ کی نیلامی اور ملک میں فوری طور پر نافذ العمل کرنے کی خلاف فوری طور پر احتجاج ان کیبل بند کر دی گئی ہے لہٰذا ہم حکام سے اپیل کر تے ہیں کہ ہمارے مسائل حل کریں اور ڈی ٹی ایچ کی بولی کو منسوخ کریں کیبل سے تقریبا اس صنعت سی5 لاکھ خاندان منسلک ہیں اور ڈی ٹی ایچ صرف15 سو افراد کو روزگار فراہم کر تی ہے کیبل آپریٹرز نے اربوں روپے کی سر مایہ کاری کی ہے کیونکہ5 افراد اس صنعت سے وابستہ ہیں اس لئے ہر افراد اگر10 سی15 لاکھ روپے بھی سر مایہ کاری کریں تو یہ تقریبا300 ارب روپے سی400 ارب روپے بنتی ہے جبکہ ڈی ٹی ایچ کی تقریبا ٹوٹل سرمایہ کاری25 ارب روپی10 سال تک ہو گی ہمارے مندرجہ ذیل مطالبات تسلیم کئے جائے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی بولی منسوخ کی جائے اگر بولی منسوخ نہیں کی جا تی تو تمام کیبل آپریٹرز کی سرمایہ کاری واپس کی جائے اور اس صنعت سے وابستہ تمام افراد کو گورنمنٹ روزگار فراہم کریں کیبل کی صنعت کا درجہ دیا جائے کیبل انفارمیشن ٹیکنا لوجی سے یہ ملک کے تمام افراد کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ ماہانہ 350 روپے میں عوام کو سستی تفریح فراہم کر تا ہے جبکہ ڈی ٹی ایچ ماہانہ550 روپے چارج کر تا ہے لہٰذا کیبل کی صعنت کو ٹیکس فری قرار دیا جائے کیبل آپریٹرز پیمرا کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر ہے لہٰذا ڈی ٹی ایچ کے عمل میں کسی بھی کیبل آپریٹر سے مشورہ نہیں کیا گیا لہٰذا یہ نیلای ملی بھگت ہے اس لئے ہم اس نیلامی کو تسلیم نہیں کرینگے تمام چینل صرف اور صرف کیبل آپریٹرز کے ذریعے چلتے ہیں اور انہیں مرہون منت ہے کہ ان کو آج یہ مقام ملا ہے لہٰذا پی بی اے کیبل آپریٹرز کا ساتھ دیں

متعلقہ عنوان :