حیدرآباد، مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ہے ،جامشورو کو ترقی یافتہ ضلع بناکر رہیں گے ، سردار ملک اسد سکندر خان

پیر 21 نومبر 2016 19:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر خان نے کہا ہے کہ یہاں کی عوام کی ترقی و خوشحالی ہی ہمارا سب سے بڑا مقصد ہے، عوام کے بنیادی مسائل بالخصوص پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈسٹرکٹ جامشورو کو صوبہ سندھ کاترقی یافتہ ضلع بناکر رہیں گے جس کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور تمام تر منتخب کونسلروں کے علاقوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروانے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے ان علاقوں کی عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

وہ ملک ہاؤس کوٹری میں افسران اور عوام سے گفتگو کررہے تھے۔ رُکن قومی اسمبلی سردار ملک اسد سکندر خان نے کہاکہ ڈسٹرکٹ جامشورو کے بلدیاتی سیٹ اپ کیلئے مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں اور نامزد کردہ چیئرمین ، وائس چیئرمین سے امید ہے کہ وہ عوام کے مسائل بھرپور طریقے سے حل کرانے میں اپنا کردا ر ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

یہاں کی عوام کی شکایات کا ازالہ کرینگے کیونکہ کوٹری اور ڈسٹرکٹ جامشورو کی عوام کی امیدیں ہم سے وابستہ ہیں، انہوں نے تمام منتخب کونسلرز پر بھی زور دیا کہ وہ علاقے کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں، ہمارا تمام کونسلروں کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، اس موقع پر منتخب کونسلرز عرفان شاہ، گل ملاح، غلام قادر منگنہار کے علاوہ پرسنل سیکریٹری سلیم رضا برفت اور افسران بھی موجو دتھی