حیدرآباد،حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کا چہلم عقیدت واحترام سے منایا گیا

سخت حفاظتی انتظامات میں ماتمی اور ذوالجناح کے درجنوں جلوس نکالے گئے

پیر 21 نومبر 2016 19:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) حیدرآبادمیں بھی شہد ائے کر بلا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقاء کا چہلم عقیدت واحترام سے منایا گیااس سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات میں ماتمی اور ذوالجناح کے درجنوں جلوس نکالے گئے موبائل فون سروس بھی دن 12بجے سے رات 8بجے تک بند رکھی گئی تھی ، تفصیلات کے مطابق شہد ائے کر بلا کے چہلم کے موقع پر مر کزی ما تمی جلو س پیر کو قد م گا ہ مو لا علی سے بر آمد ہو اجو کہ اسٹیشن روڈ،لجپت روڈ،حاجی شاہ چوک ،صدر بازار اور سینٹ میری چوک سے گزرتا ہوا امام با رگا ہ دادان شاہ پہنچ کر اختتا م پذ یر ہوا،جلوس میںشریک عزادار سینہ کوبی اور زنجیر زنی کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد قاسم آباد اور لطیف آباد کی مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عز اء منعقد کی گئیں، دوسری جانب چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پرنکلنے والے ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے حیدرآباد انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے تحت چہلم کے مرکزی جلوس کے راستوں، گلیوں اور سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر کے تین ہزار سے زائد پولیس و رینجرز اہلکار وں سمیت پولیس کمانڈوز اور رضاکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ مرکزی جلوس کے راستوں میں آنے والی بلند عمارات پر پولیس اسنائپرز کو بھی تعینات کیا گیا تھا اور جلو س کی مانیٹرنگ کیلئے مختلف مقامات پر خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے اسی طرح جلوس کے آگے اور پیچھے بھی پولیس کی بھاری نفری سمیت بکتر بند و فائر بریگیڈ گاڑیوں ،ایمبولینس اور پولیس کمانڈوز چل رہے تھے