ڈیرہ اللہ یار میں موٹر سائیکل چور ایک بار پھر سرگرم، شہریوں کا پولیس کیخلا ف احتجاج کا اعلان

پیر 21 نومبر 2016 19:48

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈیرہ اللہ یار میں موٹر سائیکل چابی چور ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں شہریوں کی موٹر سائیکل چوری کرنا معمول بن گیا ہے گورئمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کا عہدیداراپنی بائیک سے محروم گوئرئمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کی تیسری موٹر سائیکل بھی چوری ہوگئی ضلعی قیادت نے پولیس کیخلا ف احتجاج کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اللہ یار میں موٹر سائیکل چابی چور ایک بار پھر نتحرک ہوگئے ہیں شہری آئے روز اپنی قیمتی موٹر سائیکلوں سے محروم بن ہوگئے کچھ ر و ز قبل سینئر استاد کریم بخش مری اور عبدلوہاب کھوسہ کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی جسے پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہوگئی گزشتہ رات ڈیرہ اللہ یار کے مر کز ی ریسٹورنٹ المدینہ کے باہر کھڑی ہوئی گورئمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے عہدیدار نیک محمد مری بھی اپنے موٹر سائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھے موٹر سائیکل چو ری کی ابتدائی رپورٹ بھی متعلقہ تھانے میں درج کروائی گئی ہے تاہم ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے اور نہ ہی موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی نیا ڈی پی او تعنیات ہوتا ہے اور پرانے رکھے ہوئے تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کرکے نئے رکھتا ہے تو اس ایس ایچ او سمیت شہریوں کی بھی شا مت آجاتی ہے اور شہری اپنے قیمتی اشیاء سے محروم ہوجاتے ہیں دوسری جانب گورئمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن نے نے ڈی پی او جعفرآباد عبدالحئی بلوچ ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کریم کھرل سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی موٹر سائیکلیں فوری بازیاب کی جائیں بصورت دیگر گورئمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن سراپا احتجاج بن جائیگی۔

متعلقہ عنوان :