جعفرآباد میں برٹش حکومت کا تعمیر شدہ قدیم فوڈ گودام مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بھوت بنگلے میں تبدیل

پیر 21 نومبر 2016 19:48

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) جعفرآباد میں واقع برٹش حکومت کا تعمیر شدہ قدیم فوڈ گودام مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بھوت بنگلے میں تبدیل ہوگیا ہے میونسپل کمیٹی عملے نے بھی اس کھنڈر نما ء گودام کو کچرے میں تبدیل کردیا ہے انسان تو اس فوڈام گودام سے فائدہ نہیں اٹھا سکے البتہ جانوروں کا آرام خانہ ضرور بن گیا عامی حلقوں نے کہا ہے کہ اس فوڈ گودام عوام میں ہی نیلام کردیا جائے یا سول سیکریٹریٹ بنایا جائے تاکہ شہری اس سے مستفید ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں انگریز دور کے یاد گار اب بھی موجود ہیں جس میں ریلوے لائن لاتعداد سرنگیں موجودہ کاریگروں اور انجنئروں کو بھی حیرت میں ڈال دیتی ہیں انگریز تو چلا گیا لیکن اپنی کئی یادیں لوگوں کے لیئے چھوڑ کر چلا گیا جعفرآباد میں برٹش دور حکومت میں ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد میں سینکڑوں اراضی پر اناج گودام بنالیئے تاکہ زمیندار اور کاشتکار اپنا غلہ ان سرکاری گوداموں میں محفوظ کرائیں جعفرآباد حالیہ دو سیلابوں نے ان گوداموں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے محکمہ فوڈ بھی اس جانب توجہ نہیں دے سکی ہے او ر کروڑوں کی اراضی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے جس پر آئے روز قبضہ مافیا کی نظریں گڑی ہوئی ہیں چور اچکے اور موالی اس گودام کی قیمتی اشیاء لوہے سریئے اور اینٹیں بھی چوری کرکے رفو چکر ہوچکے ہیں اور نزدیکی پڑوسیوں نے قبضہ کرنا بھی شروع کردیا ہے سابق ڈپٹی کمشنر جعفرآباد ظفر شاہ بخاری نے اس گودام کی حالت سنوارنے کے لیئے اچھے انتظامات اور فیصلے کیئے اس کے ارد گرد پکی سڑک تعمیر کرواکے شہر بھر کا گند کچرا ہٹا کر اس گودام کی لوگوں کے لیئے آمدورفت بحال کی تھی اس قیمتی گودام کی اراضی پر میونسپل عملے نے بھی اپنی نظریں گاڑ دی ہیں موقع ملے تو اس سے ہاتھ صاف کی جائیں مگر موجودہ انتظامیہ نے اس گودام کو اس کے حال پہ چھوڑ دیا ہے انگریز نے اپنے وقت میں شہریوں کے لیئے فوڈ گودام بنالیئے لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ گودام کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں یہ گودام انسانوں کو تو کوئی فائدہ نہیں دے سکے البتہ جانوروں کی آرام گاہ ضرور بن چکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ میوسپل کمیٹی کی غفلت اور لاپرواہی کی بدولت شہر سے کچرا باہر پھینکے کے بجائے اس فوڈ گودام میں جمع ہورہا ہے گندگی تعفن سے بھرپور شہر اس وقت کچرے میں تبدیل ہوگیا ہے عبادت گاہوں کے گزرگاہ بھی سیوریج پانی کی زد میں آچکے ہیں عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار سٹی میں کچرے کے ڈھیر بن گئے ہیں فوڈ گوداموں میں ٹنوں کا کچرہ موجود ہے ارباب اختیار کو ان پر خصوصی توجہ دینی ہوگی ۔