پشین وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،شہریوں میں خوف وہراس

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.9 ، مرکز کوئٹہ سے 65کلومیٹر دور خانوزئی میں، گہرائی 25کلومیٹر تھی،زلزلہ پیما مرکز

پیر 21 نومبر 2016 19:48

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) بلوچستان کے ضلع پشین وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت3.9ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقوں پشین اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65کلومیٹر دور خانوزئی میں تھا اور اس کی گہرائی 25کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :