کرپشن ایک زہر ہے،بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال بڑا چیلنج ہے ،کرپشن کا ہر حال میں خاتمہ کرکے دم لیں گے، ڈی ایچ اے سکینڈل کے مرکزی ملزم کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے،معاشرے میں ناانصافی، عدم مساوات اور سرکاری اداروں میں مسائل کے حل میں طوالت لوگوں کو رشوت اور کرپشن پر مجبور کرتی ہے، اینٹی کرپشن کلب کے قیام کا آغاز قائد اعظم یونیورسٹی سے ہونا چاہیے،نیب میں غیر قانونی تقرریوں پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا قائد اعظم یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) قومی احتساب(نیب )کیچیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن ایک زہر ہے،کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ایک بڑا چیلنج ہے ،بد عنوانی کا ہر حال میں خاتمہ کرکے دم لیں گے، ڈی ایچ اے سکینڈل کے مرکزی ملزم کامران کیانی کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جائیں گے،معاشرے میں ناانصافی، عدم مساوات اور سرکاری اداروں میں مسائل کے حل میں طوالت لوگوں کو رشوت اور کرپشن پر مجبور کرتی ہے، اینٹی کرپشن کلب کے قیام کا آغاز قائد اعظم یونیورسٹی سے ہونا چاہئے،نیب مین غیر قانونی تقرریوں پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے،پیر کوقائد اعظم یونیورسٹی میں ’’کرپشن کے خاتمے میں نوجوانوں کے کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ ہماری ملکی آبادی کا ساٹھ فیصد نوجوان ہیں او ر نوجوان نسل کرپشن کے خاتمے کے پیغام کو موثر انداز میں پھیلا سکتی ہے ،نوجوان ملک وقوم کا اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ سرکاری اداروں میں کاموں کے لئے رائج طویل طریقہ کار لوگوں کو شارٹ کٹ راستے تلاش کرنے پر مجبور کرتا ہے ،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ناانصافی، عدم مساوات اور سرکاری اداروں میں مسائل کے حل کیلئے طویل طریقہ کار لوگوں کو رشوت اور کرپشن پر مجبور کرتے ہیں،نیب کرپشن جیسی معاشرتی برائی سے ہر حال میں نمٹنے کیلئے کوشاں ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ معاشرے کو کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنانا ہوگی اور انسداد بدعنوانی کے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

ایک طالب علم کی جانب سے اینٹی کرپشن کلب کے قیام کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کلب کے قیام کا آغاز قائد اعظم یونیورسٹی سے ہونا چاہیئے۔انھوںنے کہاکہ نیب نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ مل کرحاجیوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک منصوبہ پیش کیا جس پر وزارت مذہبی امور نے عمل درآمد کیا اور یہی وجہ ہے کہ حجاج کرام جب وطن واپس آئے تو انھوںنے وزارت مذہبی امور کی طرف حج انتظامات کو شاندار قرار دیا ۔

انھوں نے کہاکہ نیب انسداد بدعنوانی کیلئے تین جہتی پالیس پر عمل پیر ا ہے ۔عوام کو نیب سمیت دیگر اینٹی کرپشن اداروں سے تعاون کرنا چاہیے۔۔انھوںنے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں سے قائد اعظم یونیورسٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آرہی ہے ۔یونیورسٹی انظامیہ کو پہلا درجہ حاصل کرنے پرمبارکباد دیتاہوں۔سیمینار کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں قمر زمان چوہدری نے کہا کہ ڈی ایچ اے اسکینڈل میں کامران کیانی کی گرفتاری انٹر پول کی مدد سے کی جائے گی،نیب میں غیر قانونی تقرریوں پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :