کراچی ، چہلم حضرت امام حسینؓکاجلوس،نشتر پارک سے برآمد،مقررہ راستوں سے ہوتا ہوااختتام پذیر،سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

پیر 21 نومبر 2016 19:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمدہوا، بلدیہ شرقی کراچی کی جانب سے چہلم کے جلوس کے حوالے سے مرکزی کیمپ نمائش پر لگایاگیاجہاں عزاداران حسین ؓ کو سبیل کے ذریعے شربت اور نذر ونیاز تقسیم کیاگیا،جبکہ طبی کیمپ کے ذریعے عزاداران کوفوری طبی امداد کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں،فوری بلدیاتی خدمات کے حوالے سے افسران و عملہ کیمپ پر موجودرہا،ڈپٹی مئیر کراچی ارشدوہرہ نے بلدیہ شرقی کے مرکزی کیمپ کا دورہ کیااورعزاداران حسین ؓ کوشربت پلایا اور ان میں نذر ونیازبھی تقسیم کیا ،کیمپ پر موجود رہ کر انھوں نے عزاداران کو خدمات کی فراہمی کاجائزہ لیااوراپنے اطمینان کااظہار کیا،رکن صوبائی اسمبلی میجر(ر) قمر عباس رضوی ، چئیرمین بلدیہ شرقی معیدانور ،وائس چئیرمین عبدالرئوف خان میونسپل کمشنر منظورعبا سی ، ایکس ای این جمشید زون شاہداشرف چوہدری عزاداران کی رہنمائی کرنے کے ساتھ بلدیہ شرقی کی جانب سے لگائی جانے والی سبیل کے ذریعے شربت و نذر و نیاز تقسیم کرتے رہے اس موقع پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انورنے کہاکہ واقعہ کربلامیں امام حسین ؓکی شہادت سے ہمیں قربانی کادرس ملتاہے، مذہبی فریضہ سمجھ کر بلدیاتی خدمات سر انجام دی ہیں اور کوشش کی ہے کہ عزاداران حسین ؓکوکسی مشکل کاسامنانہ کرناپڑے اس وقت بھی ضروری محکمہ جات کااسکواڈ متحرک ہے اور ان محکمہ جات کے افسران کیمپ پر موجود ہیں ،طبی کیمپ پر عزاداران کوفوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،جلوس ومجالس کے منتظمین نے چہلم کے مرکزی جلوس کے حوالے سے بہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی پرچئیرمین بلدیہ شرقی معیدانور ، وائس چئیرمین عبدالرئوف خان اوران کی ٹیم کی کاوشوں کوسراہا، بلدیہ شرقی کے کیمپ پر جلوس انتظامیہ کے نمائندگان بھی موجود رہے، جبکہ مرکزی کیمپ پر بلدیہ شرقی کے دونوں زونز کے مختلف محکمہ جات کے افسران بلدیاتی خدمات کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :