ٹھٹھہ ،ماہی گیروں کے حقوق کی مہم ، کیٹی بندر کی ساحلی پٹی میں سینکڑوں ماہی گیروں نے انسانی زنجیریںبنائی

پیر 21 نومبر 2016 19:44

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء)فشرفوک فورم کی جانب سے 15سی21نومبر تک ماہیگیروں کے حقوق کے لیے اعلانیہ مہم کے سلسلے میں کیٹی بندر کی ساحلی پٹی میں سینکڑوں ماہیگیروں نے انسانی زنجیریںبنائی ،جس کی قیادت سید گلاب شاہ ،غلام حسین ملاح ، یاسمین شاہ ، شہزاد اوٹھو اور دیگر کر رہے تھے ، اس موقع پر انسانی زنجیر کی سربراہی کرنے والے رہنماوں نے کہا ہے کہ سندھ سمیت ٹھٹھہ ضلع سے تعلق رکھنے والے ماہیگیر بنیادی حقوق سے محروم ہے ، اور حکومتی سطع پر ناقص پالیسیاں بنانے کے باعث ماہیگیروں کے وسائل جھیلوں اور پانیوں پر بااثر لینڈ مافیا قابض ہو گئے ہے ، شرکاء نے ماہیگیروں پر زور دیا ہے کہ ماہیگیروں کو متحدرہنے کی اپیل کی ہے ،