ْ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو نے پارٹی کا اہم اجلاس سی ایم ہائوس میں طلب کرلیا

پیر 21 نومبر 2016 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو نے پارٹی کا اہم اجلاس سی ایم ہائوس میں طلب کرلیا ہے، نثاراحمد کھوڑو کے ترجمان کے مطابق اجلاس سی ایم ہائوس میں ہوگا، اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ،سندھ سے پارٹی کے سینیٹرز،ایم این ایز،ایم پی ایز،پارٹی کے صوبائی عہدیداران و کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین، سابق صوبائی عہدیداران،سابقہ ڈیزنل و -ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز سمیت ذیلی تنظیموں کے سابقہ صوبائی صدور، جنرل سیکریٹریز شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اجلاس میں سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیم نو اور پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔درین اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو اور راشد ربانی کو آج منگل کے روز لاھور طلب کرلیا ہے۔پارٹی چیئرمین رہنماوں کے ساتھ سیاسی صورتحال اور یوم تاسیس کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :