Live Updates

عمران خان کا عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 21 نومبر 2016 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن سدپارہ کا انتقال ایک ناقابل تلافی قومی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم نے صحیح معنوں میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا وہ ایک پر عزم اور نڈر کوہ پیما تھے جنہوں نے اپنا آپ منوایا۔ عمران خان نے کہا کہ نوجوان حسن سدپارہ کی زندگی سے سبق سیکھیں۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کا اظہار اورمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :