تنظیم الاعوان یوتھ پاکستان کو منظم و فعال کر کے اعوان قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں گے‘ ملک امجد حسین اعوان

پیر 21 نومبر 2016 19:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) تنظیم الاعوان یوتھ پاکستان کو منظم و فعال کر کے اعوان قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں گے، تنظیم نے اب تک اعوان قوم کے مسائل اور ان کے حل کیلئے اقدامات کئے ہیں، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تنظیم کو پورے پاکستان میں فعال بنا کر اعوان قوم کے نوجوانوں کو تنظیم کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے اور ان کے اندر یہ شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ حضرت علی ؓ کے خون کی قدر اور اس کی عزت کو اپنا فرض اولین سمجھیں۔

ان خیالات کا اظہار تنظیم الاعوان پاکستان یوتھ کے مرکزی صدر ملک امجد حسین اعوان نے واہ کینٹ میں تنظیم کے مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت تنظیم الاعوان پاکستان یوتھ کے صدر ملک امجد حسین اعوان نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری تنظیم الاعوان یوتھ تنویر ملک علوی، سینئر نائب صدر ملک ساجد اعوان، جوائنٹ سیکرٹری ملک شکیل اعوان، ملک آفان اعوان، ملک عبدالباقر اعوان، منیب اقبال اعوان، معروف شاکر اعوان، ملک رضوان اعوان جنرل سیکرٹری تنظیم الاعوان یوتھ ضلع ایبٹ آباد و دیگر شامل تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امجد حسین اعوان نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ضلع، تحصیل اور یو سی کی سطح تک تنظیم سازی کریں اور اس کے ساتھ ساتھ رکنیت سازی مہم بھی شروع کی جائے تاکہ تمام قبیلہ اعوان کے لوگوں کا آپس میں رابطہ اور ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہو۔ مرکزی صدر تنظیم الاعوان پاکستان صاحبزادہ خالد سلطان اعوان حق باہو، ملک گلفام اعوان سیکرٹری جنرل اور ملک امیرداد اعوان ایڈووکیٹ سرپرست اعلیٰ تنظیم الاعوان پاکستان اور تمام مرکزی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔ اجلاس سے تنویر ملک علوی جنرل سیکرٹری تنظیم الاعوان یوتھ پاکستان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :