جی ڈی اے کے زیراہتما م ایبٹ آباد میں ایڈونچر مقابلے اختتام پذیر ،مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کی شرکت

پیر 21 نومبر 2016 19:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) جی ڈی اے کے زیراہتما م ایبٹ آباد میں ایڈونچر مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، خیبر پختونخو ا کے تمام اضلاع کے علاوہ اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے ان مقابلوں میں شرکت کی۔ تفصیلا ت کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ ا تھارٹی کے زیراہتمام گلیات میں دو روزہ ایڈونچر مقا بلوں کا انعقاد کیا گیا جس میںصوبہ بھر کے تعلیمی اداروں سے کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں ٹریوس کراسنگ، کوہ پیمائی، رسہ کشی اور ڈیئر ٹو لائیو جیسے منفرد مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء میں بہادری اور جوانمردگی سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اعضاب شکن مقابلوں میں شرکت کرنے وا لے شرکاء نے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے معاشرہ میں مثبت تبدیلی لانے کا واحد ذریعہ ہیں، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی گذشتہ چند ماہ سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کر کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کر رہی ہے جو لائق تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :